منگل، 19 جنوری، 2021

حضور آپ کا بھی احترام کرتا چلوں

 حضور آپ کا بھی احترام کرتا چلوں

ادھر سے گزرا تھا سوچا سلام کرتا چلوں.. 


نگاہ و دل کی یہی آخری تمنّا ہے

تمہاری زُلف کے سائے ميں شام کرتا چلوں.. 


انہيں يہ ضِد کہ مجھے ديکھ کر کسی کو نہ ديکھ

ميرا يہ شوق کہ سب سے کلام کرتا چلوں.. 


يہ ميرے خوابوں کی دُنيا نہيں سہی، ليکن

اب آ گيا ہوں تو دو دن قيام کرتا چلوں.. 


تمہارے حُسن سے جاگے تمام ہنگامے

ميں دو ہی لفظوں ميں قِصّہ تمام کرتا چلوں.. 


ميرے کلام کی شاداب سادگی اچھی

عوام سن کے مزے ليں ميں نام کرتا چلوں.. 


شاداب لاہوری😍

جمعہ، 1 جنوری، 2021

باتوں باتوں میں بچھڑنے کا اشارہ کر کے

 باتوں باتوں میں بچھڑنے کا اشارہ کر کے

خود بھی رویا وہ بہت ہم سے کنارہ کر کے


سوچتا رہتا ہوں تنہائی میں انجامِ خلوص

پِھر اُسی جُرمِ محبت کو دوبارہ کر کے


جگمگا دی ہیں تیرے شہر کی گلیاں میں نے

اپنے ہر اشک کو پلکوں پہ ستارہ کر کے


دیکھ لیتے ہیں چلو حوصلہ اپنے دل کا

اور کچھ روز تیرے ساتھ گزارا کر کے


ایک ہی شہر میں رہنا ہے مگر ملنا نہیں

دیکھتے ہیں یہ اذیت بھی گوارا کر کے

ہم سے بدل گیا وہ نگاہیں تو کیا ہوا

 ہم سے بدل گیا وہ نگاہیں تو کیا ہوا

زندہ ہیں کتنے لوگ محبت کئے بغیر


گزرے دنوں میں جو کبھی گونجے تھے قہقہے

اب اپنے اختیار میں وہ بھی نہیں رہے

قسمت میں رہ گئی ہیں جو آہیں تو کیا ہوا

صدمہ یہ جھیلنا ہے شکا یت کئے بغیر


وہ سامنے بھی ہوں تو نہ کھولیں گے ہم زباں 

لکھی ہے اس کے چہرے پہ اپنی ہی داستاں 

اُس کو ترس گئی ہیں یہ باہیں تو کیا ہوا 

وہ لوٹ جائے ہم پہ عنایت کئے بغیر 


پہلے قریب تھا کوئی اب دوریا ں بھی ہیں

انسان کے نصیب میں مجبوریاں بھی ہیں

اپنی بدل چکا ہے وہ راہیں تو کیا ہوا

ہم چپ رہیں گے اسکو ملامت کئے بغیر


زندہ ہیں کتنے لوگ محبت کئے بغیر💔💔