احباب! اُداس poetry collection بلاگ کا بنیادی مقصد اردو شاعری کی اردو رسم الخط میں ترویج کر کے اسے موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنانا ہے۔ آپ میں سے جو احباب اپنی شاعری/کلام کو بلاگ کی زینت بنوانا چاہیں، وہ مجھ سے رابطہ کر کے اپنا کلام بذریعہ ای میل بھجوا سکتے ہیں، دس یا اس سے زائد غزلیات و منظومات بھجوانے والے شعراء و شاعرات کے نام سے ان کا ایک الگ سے زمرہ بھی بنا دیا جائے گا
پیر، 3 اگست، 2020
مشکُوک ہے موسم، ابھی منسُوخ ہیں وعدے اِسی بے چارگی میں بال و پَر ترتیب دے لینا
"غزل"
لیاقت علی عاصم
بہت بکھرا ہُوا لگتا ہے گھر ترتیب دے لینا
نہیں تو ساز و سامانِ سفر ترتیب دے لینا
ابھی مشکُوک ہے موسم، ابھی منسُوخ ہیں وعدے
اِسی بے چارگی میں بال و پَر ترتیب دے لینا
تجسّس اور حیرت کو اگر ہم عَکس کرنا ہے
تو خُود ہی آئنے کو توڑ کر ترتیب دے لینا
یہی فُرصت کے دِن ہیں، حلقہء یاراں بھی ہے موقوُف
بہت شامیں گَنوائیں، اب سَحر ترتیب دے لینا
ہر اِک چہرہ یہاں کا، صُبح کے اخبار کے مانند
اور اپنا کام، اپنی سی خبر ترتیب دے لینا
بہت آسان لگتا تھا، بہت دُشوار تَر نِکلا
کوئی مجمُوعہء عیب و ہُنر ترتیب دے لینا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi guys this blog is only for poetry.